مختصر خبریں: نتیش کمار کی قیادت والے اتحاد نے اسمبلی میں اکثریت ثابت کی، دیگر اہم خبریں
- نتیش کمار کی زیرقیادت اتحاد نے بہار اسمبلی میں اکثریت ثابت کی: اسی دوران سی بی آئی نے فلور ٹیسٹ سے چند گھنٹے قبل آر جے ڈی کے چار لیڈروں کی رہائش گاہوں پر چھاپہ مارا۔
- وارانسی کی عدالت نے ہندو فریق کے وکیلوں کے ذریعہ گیانواپی کیس میں مقدمے کی برقراری کے بارے میں حکم محفوظ رکھا: ڈسٹرکٹ جج اے کے وشویشا نے اس معاملے کو 12 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کیا، جس دن ان کی طرف سے حکم سنائے جانے کی امید ہے۔
- گرفتار عسکریت پسند کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کرنل نے اسے ہندوستانی فوج کی چوکی پر حملہ کرنے کے لیے ادائیگی کی: تبارک حسین کو اتوار کے روز راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں سیکورٹی فورسز نے پکڑا۔
- صحافی صدیقی کپن نے ضمانت کے لیے سپریم کورٹ کا رخ کیا: چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا کی قیادت والی بنچ نے 26 اگست کو اس معاملے کو درج کرنے پر اتفاق کیا۔
- دہلی اسمبلی 26 اگست کو خصوصی اجلاس منعقد کرے گی کیوں کہ AAP کا دعویٰ ہے کہ بی جے پی ان کے ایم ایل ایز کو توڑنے کی کوشش کر رہی ہے: اس سے پہلے بدھ کے روز عام آدمی پارٹی نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے اس کے چار ممبران اسمبلی کو پارٹی بدلنے کے لیے 20 کروڑ روپے کی پیشکش کی۔
- بلقیس بانو کیس کے مجرموں کی رہائی کا ’گہرا اثر‘ پڑے گا، میگھالیہ کے شہریوں نے صدر کو لکھا: 420 سے زیادہ دستخط کنندگان نے ایک بیان میں دروپدی مرمو سے ’’اس سماجی طور پر تباہ کن اور قانونی طور پر ناقابل برداشت‘‘ فیصلے کو کالعدم کر دینے پر زور دیا۔
- کیرالہ ہائی کورٹ نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے معاملے میں ایک مصنف کی ضمانت پر روک لگا دی، نچلی عدالت کے جج کا تبادلہ: ایک سیشن عدالت کے جج نے کہا تھا کہ اگر عورت ’’جنسی طور پر اشتعال انگیز لباس‘‘ پہنتی ہے تو اس کی موڈیسٹی کو مجروح کرنے کا قانون نافذ نہیں ہوگا۔
- مرکز آل پارٹی میٹنگ کیوں نہیں بلوا سکتا؟ ’فریبیز‘ کیس میں سپریم کورٹ نے پوچھا: چیف جسٹس این وی رمنا نے دہرایا کہ اس معاملے پر بحث ہونی چاہیے۔
- رہائشی کمپلیکس سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ بدسلوکی کرنے والی نوئیڈا کی خاتون کو ضمانت ملی: اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اتوار کو خاتون کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا تھا۔