ٹیررفنڈنگ کےخلاف این آئی اے کی کارروائی، سات ریاستوں میں 70 سے زیادہ مقامات پر چھاپے

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے بیک وقت پنجاب، ہریانہ اور یوپی میں 70 سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے ، یہ کارروائی متعدد گینگسٹروں کے ٹھکانوں پر کی جا رہی ہے

نئی دہلی ،21فروری :۔
دہشت گردی کے خلاف این آئی اے نے آج بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملک کی نصف درجن سے زیادہ ریاستوں میں چھاپے ماری کی ہے ۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق این آئی اے کی یہ کارروائی دہشت گردی کی فنڈنگ کے معاملے میں کی گئی ہے۔ این آئی اے نے دہلی، ہریانہ، پنجاب اور گجرات سمیت سات ریاستوں میں ایک ساتھ 70 سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ یہ کارروائی دہشت گردی کی فنڈنگ میں ملوث گینگسٹر پر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق این آئی کی تفتیش میں کئی لوگوں کے نام سامنے آئے۔ این آئی اے کو تحقیقات میں کچھ ثبوت بھی ملے ہیں۔ این آئی اے نے جن غنڈوں پر چھاپہ مارا ہے ان میں لارنس بشنوئی کا ساتھی کلوندر اور پیلی بھیت میں دلبھاگ سنگھ نام کا ایک شخص شامل ہے۔

NIA raid in Yamuna Nagar

واضح رہے کہ صبح 5 بجے سے این آئی اے کی پنجاب ،ہریانہ ،راجستھان ،دہلی،چنڈی گڑھ ،یوپی ، گجرات اور مدھیہ پردیش میں چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔ گینگسٹر نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا یہ چوتھا چھاپہ ہے۔ این آئی اے کے اس چھاپے میں پنجاب میں کینیڈا میں دہشت پھیلانے والے لکھبیر لنڈا کے علاوہ گینگسٹر لارنس اور گولڈی برار کے قریبی رشتہ داروں پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ بتادیں کہ این آئی نے چند روز قبل لکھبیر لنڈا کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔ اس کے بعد سے ان کے قریبی رشتہ داروں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
این آئی اے نے پنجاب کے ترن تارن اور فیروز پور میں کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ اس کے علاوہ یوپی کے پرتاپ گڑھ اور پیلی بھیت میں چھاپے مارے گئے ہیں۔ ہریانہ میں موہن پور گاؤں میں گینگسٹر سریندر عرف چیکو کے گھر اور نارنول کے سیکٹر-1 میں اس کے ایک رشتہ دار کے گھر پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ گجرات اور راجستھان میں بھی کئی مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں۔