NEET اور JEE کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے، سپریم کورٹ نے حزب اختلاف کے زیر اقتدار چھ ریاستوں کے ذریعے دائر فیصلے پر نظرثانی کی درخواست مسترد کردی
نئی دہلی، ستمبر 5: جمعہ کے روز سپریم کورٹ نے حزب اختلاف کے زیر اقتدار چھ ریاستوں کے وزرا کی جانب سے NEET اور JEE کے امتحانات منعقد کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم پر نظر ثانی کی درخواست کو خارج کر دیا۔
جسٹس اشوک بھوشن، بی آر گَوئی اور کرشن مراری کی بنچ نے کہا کہ درخواست نظر ثانی کی اہل نہیں ہے۔
نظرثانی کی درخواست مغربی بنگال، جھارکھنڈ، راجستھان، چھتیس گڑھ، پنجاب اور مہاراشٹر کے وزراء نے دائر کی تھی۔
عدالت کے حکم کے مطابق امتحانات مقررہ وقت کے اندر ہی ہوں گے۔
نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) جو دونوں امتحانات کا انعقاد کرتی ہے، یکم ستمبر سے 6 ستمبر تک جے ای ای مین کے امتحانات کا انعقاد کر رہی ہے جب کہ این ای ای ٹی کے امتحانات 13 ستمبر کو ہوں گے۔