میڈیکل کے خواب کو حقیقت بنانے کے لیے وزڈم کی نئی پہل

ایک کروڑ کی اسکالرشپ: طلبہ کے لیے سنہری موقع

بیدر (دعوت نیوز ڈیسک)

"جیسے گاڑی کے چار پہیے مل کر اسے منزل تک پہنچاتے ہیں، ویسے ہی وزڈم ادارہ مینجمنٹ، اساتذہ، والدین اور طلبہ کی مشترکہ محنت سے گزشتہ دو دہائیوں سے کامیابی کے سفر پر گامزن ہے۔” ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر مقصود چندا نے اپنے خطاب میں کیا ۔
دراصل پچھلے دنوں وزڈم اسکول کے تحت NEET 2026 کے ریپیٹر بیاچ کا پہلا سیشن ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہوا۔ اس پروگرام کا افتتاح ڈاکٹر مقصود چندا، سابق صدر IMA اور صدر MRF بیدر نے انجام دیا۔ اس موقع پر مہمانانِ خصوصی میں مسٹر راجندر (صدر ارونا دیا ہائی اسکول و صدر پرائیویٹ اسکولس اسوسی ایشن ضلع بیدر)، جناب محمد غوث (صدرنشین CMC بیدر) اور ڈاکٹر رفیق احمد شامل تھے۔
اس موقع پر مسٹر راجندر نے وزڈم کو صرف بیدر ہی نہیں، بلکہ ملک کے لیے ایک تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ ایک کروڑ سے زائد کی اسکالرشپس طلبہ کو فراہم کر رہا ہے۔ جناب محمد غوث نے وزڈم کے شاندار نتائج پر انتظامیہ، طلبہ، والدین اور اسٹاف کو مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر NEET میں 545 نشانات حاصل کرنے والے طالب علم محمد اسماعیل بگدل (ولد محمد عقیل)، جن کا اسٹیٹ میڈیکل رینک 786 ہے، نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وزڈم میں NEET کی کوچنگ مربوط منصوبہ بندی، ہفتہ وار ٹسٹ، اور ماہر و تجربہ کار فیکلٹی کی نگرانی میں کی جاتی ہے۔ ہم چیرمین محمد آصف الدین اور تمام اسٹاف کے شکر گزار ہیں۔
ھما نشرح بنت مرزا عشرت اللہ بیگ، منزہ شاہ زرین بنت چاند شریف، پرینکا بنت اشوک، سید نعمان حسین، محمد طلحہ حسین، سائی ہرشک اور دیگر کئی طلبہ نے موقع پر ہی NEET 2026 ریپیٹر بیاچ میں داخلہ لیا۔ والدین نے بھی اس موقع پر مختصر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزڈم کی مؤثر منصوبہ بندی، اسٹاف کی محنت اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کو ان شاندار نتائج کی وجہ قرار دیا۔
چیرمین جناب محمد آصف الدین نے مہمانوں اور کامیاب طلبہ کو تہنیت پیش کی اور تمام شرکاء کا استقبال کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وزڈم اس سال NEET ریپیٹر بیاچ کے لیے ایک کروڑ سے زائد کی اسکالرشپ 200 طلبہ (100 لڑکیاں، 100 لڑکے) کو فراہم کر رہا ہے۔ مزید معلومات کے لیے وزڈم کی ویب سائٹ wisdominstitutions.com پر QR کوڈ اسکین کیا جا سکتا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ماہرین تعلیم، NEET کوچنگ سینٹرز، طلبہ اور والدین کا ماننا ہے کہ صرف آن لائن کوچنگ سے کامیابی ممکن نہیں، بلکہ تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی میں آفلائن کلاس روم کوچنگ، ویکلی ٹسٹ اور مسلسل محنت کے ذریعے ہی NEET کو کامیابی سے عبور کیا جا سکتا ہے۔ اس سال کے نتائج نے اس حقیقت کو واضح کر دیا ہے۔
ڈاکٹر رفیق احمد (Ph.D) نے طلبہ کو ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ پہلی بار ناکامی کے باوجود وہ مایوس نہیں ہوئے بلکہ دوبارہ محنت کرکے کامیابی حاصل کی۔ اسی جذبے سے میڈیکل کے خواہش مند طلبہ کو چاہیے کہ وہ ہمت نہ ہاریں اور وزڈم کے ذریعے دوبارہ کوشش کریں، کامیابی ان شاءاللہ ضرور قدم چومے گی۔
وزڈم کے سکریٹری محمد صلاح الدین فرحان نے کہا کہ ہم نے ایک صحت مند، موبائل فری، بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا ہے۔ ادارے میں سیمی ریزیڈنشیل اور مکمل ریزیڈنشیل سہولت بھی دستیاب ہے۔ داخلے جاری ہیں اور ریاست، ملک و بیرون ملک سے طلبہ وزڈم کا رخ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ وزڈم پی یو کالج (سائنس) نے گزشتہ 15 سالوں میں اپنا اعتماد برقرار رکھا ہے، جب کہ نیٹ ریپیٹر بیاچ کا یہ آٹھواں سال ہے۔ اس سال وزڈم نے 25 فیصد طلبہ کو میڈیکل میں داخلہ دلا کر ایک شاندار ریکارڈ قائم کیا ہے۔
آخر میں جناب محمد آصف الدین نے تمام مہمانوں، طلبہ، والدین اور اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔

 

***

 


ہفت روزہ دعوت – شمارہ 20 جولائی تا 27 جولائی 2025