مختصر خبریں: کنگ چارلس III باضابطہ طور پر برطانیہ کے نئے بادشاہ بنے، دیگر اہم خبریں

  1. چارلس III ایک شاہی تقریب میں برطانیہ کے نئے بادشاہ بنے: وہ جمعرات کو اپنی والدہ ملکہ الزبتھ II کی موت کے بعد بادشاہ چارلس III بن گئے۔
  2. ای ڈی نے ایپ فراڈ کیس سے جڑے کولکاتا کے ایک تاجر کے گھر سے 7 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم ضبط کی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شہر میں چھ مقامات پر تلاشی لی۔
  3. سدھو موسے والا قتل کیس کے 6 شوٹروں میں سے آخری مغربی بنگال-نیپال سرحد سے گرفتار: دہلی پولیس نے 4 جولائی کو تین شوٹروں کو گرفتار کیا تھا، جب کہ پنجاب پولیس نے 20 جولائی کو فائرنگ کے تبادلے میں دو دیگر کو ہلاک کر دیا تھا۔
  4. گوا کیفے کو اسمرتی ایرانی کے خاندان سے مبینہ طور پر منسلک فرم کے ذریعے لیز پر چلایا جا رہا ہے، RTI دستاویزات میں ہوا خلاصہ: ایٹال فوڈ اینڈ بیوریجز، ایک کمپنی جس میں مرکزی وزیر کے رشتہ داروں نے سرمایہ کاری کی ہے، نے جنوری 2021 میں ریسٹورنٹ چلانے کے لیے 10 سالہ معاہدہ کیا تھا۔
  5. کانگریس کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی کو عیسائی پادری سے بات کرتے ہوئے دکھانے والا ویڈیو ’’بی جے پی کی عام شرارت‘‘ ہے: ویڈیو میں پادری جارج پونایا کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ یسوع مسیح حقیقی خدا ہیں اور ’’شکتی کی طرح نہیں‘‘ ہیں۔
  6. بیجنگ میں ہندوستانی سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ چین سے زیادہ تر میڈیکل گریجویٹس اسکریننگ ٹیسٹ پاس نہیں کر پاتے: 2015 سے 2021 تک صرف 16 فیصد طلبا، جنھوں نے چینی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کی، غیر ملکی میڈیکل گریجویٹ امتحان پاس کر پائے۔
  7. امریکی قانون ساز پرمیلا جے پال کا کہنا ہے کہ انھیں دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے: ‘ہم تشدد کو اپنے نئے اصول کے طور پر قبول نہیں کر سکتے۔ ہندوستان نژاد کانگریس خاتون نے ایک ٹویٹر پوسٹ میں ایک مرد کالر کی جانب سے پانچ بدسلوکی والی وائس میلز کا اشتراک کرتے ہوئے لکھا۔
  8. گولپارہ کے گاؤں والوں کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے پولیس کی ہدایت پر مدرسے کو مسمار کیا: تاہم پولیس نے کہا ہے کہ یہ الزامات بے بنیاد ہیں۔
  9. گنیش مورتی وسرجن کی تقریب کے دوران مہاراشٹر میں 14، ہریانہ میں سات کی موت: گنیش چترتھی کا دس روزہ تہوار جمعہ کو ختم ہونے پر مورتیوں کا وسرجن کیا گیا۔
  10. دہلی کے منڈکا میں گٹر کے اندر زہریلے دھوئیں میں سانس لینے کے سبب دو افراد کی موت: مرنے والے دو افراد روہت چنڈیلیا، ایک صفائی کرنے والا، اور اشوک کمار، ایک سیکورٹی گارڈ تھا۔