جشنِ ولادت یا عہدِ اطاعت؟

ولادتِ نبوی کا پیغام: ایمان، محبت اور اتباع میں مضمر

خبیب کاظمی، قطر

روشنی جب اندھیروں کے سینے کو چیرتی ہے تو دل و جان میں زندگی کے چراغ جل اٹھتے ہیں۔ تاریخِ انسانی کا سب سے روشن لمحہ وہ ہے جب صحرائے مکہ کی خاموش فضاؤں میں ایک بچے کی ولادت نے پورے جہاں کو اجالا بخشا تھا۔ یہ کوئی عام ولادت نہ تھی، یہ کائنات کے امام، سیدِ دو عالم، احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت تھی۔ وہ لمحہ جب زمین نے آسمان سے رشتہ جوڑا اور انسانیت نے اپنے اصل رہنما کو پایا۔
اللہ تعالیٰ نے اس نعمتِ عظمیٰ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: ﴿لَقَدْ مَنَّ اللَّهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ إِذْ بَعَثَ فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْ أَنفُسِهِمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَإِن كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ﴾ یعنی یہ محض ایک انسان کی پیدائش نہیں بلکہ رب کا کرم، اس کا احسان اور ہدایت کا عظیم ترین تحفہ تھا۔
یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ آپؐ کی آمد نے انسانیت کی ٹوٹی ہوئی کمر کو سہارا دیا، مردہ دلوں کو ایمان کی زندگی بخشی اور غلامی و ذلت میں جکڑے انسان کو عزت و سربلندی عطا کی۔ یہ ولادت ایک چراغِ ہدایت ہے جو قیامت تک بھٹکے ہوئے انسانوں کے لیے رہنمائی کا مینار ہے۔ یہ ایک عہدِ محبت ہے جو ہر مومن کے دل کو آپ کی وارفتگی سے لبریز کرتا ہے اور یہ ایک پیغامِ اتباع ہے جو ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کامیابی کا راز صرف اور صرف آپ کی سنت کی پیروی میں ہے۔
رسول اللہ ﷺ کےحقوق میں سب سےبڑا اور پہلا حق آپ کی محبت ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک میں اس کے نزدیک اس کے والد، اس کی اولاد اور سب لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں۔ یہی محبت حضرت عمرؓ کے واقعے میں جھلکتی ہے جب انہوں نے اپنی جان پر بھی رسول اللہ ﷺ کی محبت کو ترجیح دے کر ایمان کو کامل کیا۔ یہی محبت جنت کی ضمانت ہے جیسا کہ حضرت ابوذرؓ کو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ قیامت کے دن انسان انہی کے ساتھ ہوگا جن سے وہ محبت کرتا ہے۔ مگر افسوس! آج ہمارے دلوں میں گلوکاروں، کھلاڑیوں اور دنیا پرست حکم رانوں کی محبت نے جگہ بنا لی ہے، اور رسول اللہ ﷺ کی حقیقی محبت دل کے کسی کونے میں دب کر رہ گئی ہے۔ یاد رکھیے! محبت صرف زبانی دعوے کا نام نہیں بلکہ اتباع کے بغیر یہ محبت ادھوری ہے۔
اس محبت کے ساتھ ساتھ رسول اللہ ﷺ کا دوسرا عظیم حق ادب و احترام ہے۔ قرآن ہمیں تنبیہ کرتا ہے: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيِ اللَّهِ وَرَسُولِهِ یعنی اللہ اور اس کے رسول کے فیصلوں سے آگے نہ بڑھو، ان کی ہدایت کو سب پر مقدم رکھو۔ صحابہ کرام نے ہر موقع پر اسی اعلیٰ ادب کا عملی مظاہرہ کیا۔ خطبۂ وداع کے موقع پر جب آپ نے پوچھا "یہ کون سا دن ہے؟ کون سا مہینہ ہے؟ کون سا شہر ہے؟” تو سب نے عاجزی اور ادب کے ساتھ جواب دیا: "اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔” حالانکہ سب کو معلوم تھا کہ یہ دن عرفہ کا ہے، یہ مہینہ ذو الحجہ ہے اور یہ شہر مکہ ہے، پھر بھی ادب نے سب پر غالب آ کر یہ عاجزانہ جواب پیش کیا۔ یہی حقیقی ایمان اور ادب کی روح ہے۔
آج ہم دیکھتے ہیں کہ اپنی رائے، خواہشات اور ذاتی منشا کو سنتِ نبوی پر ترجیح دی جاتی ہے، حتی کہ بعض لوگ سنت پر اعتراض کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔ یہ کمزوری اور ضعفِ ایمان کی علامت ہے۔ اصل عزت اور سربلندی اسی میں ہے کہ ہر حال میں سنت کو تھاما جائے، دل و دماغ کو اس کے تابع کیا جائے، اور اپنی خواہشات کو اس عظیم ہدایت کے سامنے نچھاور کر دیا جائے۔
رسول اللہ ﷺ کا تیسرا حق یہ ہے کہ ہم آپ پر کثرت سے درود و سلام بھیجیں۔ قرآن میں اعلان ہوا: إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا۔ یعنی دیکھو! اللہ تعالیٰ خود اور اس کے فرشتے نبی کریم پر درود بھیج رہے ہیں، ائے ایمان والو! تم بھی ان پر درود اور سلام بھیجو، اپنے دل و زبان کے نور سے انہیں منور کرو۔
آپ نے فرمایا: جو مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل کرتا ہے، اور قیامت کے دن میرے سب سے قریب وہ ہوگا جو مجھ پر سب سے زیادہ درود بھیجنے والا ہوگا۔ پس درود ہی وہ پل ہے جو دنیا سے آخرت تک رسول اللہ ﷺ کی قربت کا ذریعہ ہے۔
لیکن محبت، ادب اور درود، یہ سب اتباعِ سنت کے بغیر مکمل نہیں ہوتے۔ محبت وہی ہے جو عمل میں ڈھل جائے اور اتباع وہی ہے جو دل کی محبت کو ظاہر کرے۔ صحابہ کرام نے یہ ثابت کیا کہ محبت صرف زبان کی بات نہیں بلکہ عمل کا تقاضا ہے۔ صلح حدیبیہ کے موقع پر جب بظاہر مسلمانوں کو نقصان دہ معاہدہ کرنا پڑا تو صحابہ کے دلوں کو سخت آزمایا گیا، مگر جب معاملہ رسول اللہ ﷺ کے فیصلے پر آیا تو سب نے اپنی رائے کو قربانکر دیا۔ یہی ایمان کی پختگی اور اتباع کی حقیقت ہے۔
آخری اور سب سے بڑا حق یہ ہے کہ ہم اپنی زندگی کو آپ کی سیرت کا عکس بنا لیں۔ آپ کی سیرت وہ چراغ ہے جو ہر اندھیرے کو دور کر دیتا ہے، وہ صراطِ مستقیم ہے جو سیدھی منزل تک پہنچاتا ہے۔ رسول اللہ ﷺ کی سیرت کے بغیر کوئی زندگی کامل نہیں ہو سکتی، کوئی جماعت عزت و سربلندی حاصل نہیں کر سکتی۔
قارئین گرامی ! ولادتِ نبوی محض تاریخ کا ایک واقعہ نہیں بلکہ آج بھی ہمارے ایمان، ہماری محبت اور ہمارے اتباع کا امتحان ہے۔ یہ جشنِ ولادت نہیں بلکہ عہدِ اطاعت ہے۔ آئیے ہم اپنے دلوں کو محبتِ رسول سے لبریز کریں، اپنی زبانوں کو درود سے معطر کریں، اپنی زندگیوں کو سنت سے مزین کریں اور اپنے کردار کو سیرتِ طیبہ کا آئینہ بنائیں۔ یہی وہ راستہ ہے جو ہمیں دنیا کی ذلت سے نجات اور آخرت کی کامیابی عطا کرے گا۔ اللہ ہمیں ان خوش نصیبوں میں شامل فرمائے جو رسول اللہ ﷺ کی محبت میں جیتے ہیں، سنت پر مرتے ہیں اور حشر میں آپ کی رفاقت پاتے ہیں۔
صلى الله على سيدنا محمد وعلى آله وأصحابه أجمعين.

 

***

 ولادتِ نبوی محض تاریخ کا ایک واقعہ نہیں بلکہ آج بھی ہمارے ایمان، ہماری محبت اور ہمارے اتباع کا امتحان ہے۔ یہ جشنِ ولادت نہیں بلکہ عہدِ اطاعت ہے۔ آئیے ہم اپنے دلوں کو محبتِ رسول سے لبریز کریں، اپنی زبانوں کو درود سے معطر کریں، اپنی زندگیوں کو سنت سے مزین کریں اور اپنے کردار کو سیرتِ طیبہ کا آئینہ بنائیں۔ یہی وہ راستہ ہے جو ہمیں دنیا کی ذلت سے نجات اور آخرت کی کامیابی عطا کرے گا۔


ہفت روزہ دعوت – شمارہ 24 اگست تا 30 اگست 2025

hacklink panel |
betorder giriş |
güncel bahis siteleri |
casinolevant |
hacklink panel |
sekabet giriş |
2025 yılının en güvenilir deneme bonusu veren siteler listesi |
Deneme Bonusu Veren Siteleri 2025 |
deneme bonusu veren siteler |
deneme bonusu veren siteler |
taksimbet giriş |
betpas giriş |
bahis siteleri |
ekrem abi siteleri |
betebet giriş |
gamdom |
gamdom |
gamdom giriş |
gamdom |
betsat |
ronabet giriş |
truvabet |
venüsbet giriş |
truvabet |
Altaybet |
Altaybet |
Altaybet |
Altaybet |
Altaybet |
Altaybet |
hacklink panel |
betorder giriş |
güncel bahis siteleri |
casinolevant |
hacklink panel |
sekabet giriş |
2025 yılının en güvenilir deneme bonusu veren siteler listesi |
Deneme Bonusu Veren Siteleri 2025 |
deneme bonusu veren siteler |
deneme bonusu veren siteler |
taksimbet giriş |
betpas giriş |
bahis siteleri |
ekrem abi siteleri |
betebet giriş |
gamdom |
gamdom |
gamdom giriş |
gamdom |
betsat |
ronabet giriş |
truvabet |
venüsbet giriş |
truvabet |
Altaybet |
Altaybet |
Altaybet |
Altaybet |
Altaybet |
Altaybet |