ہندوستان پر بیرونی قرضوں کا بوجھ 8.2 فیصد بڑھ کر 620.7 ارب ڈالر
نئی دہلی، ستمبر 6: ہندوستان پر بیرونی قرضوں کے بوجھ کی صورتحال سے متعلق 28 ویں رپورٹ کے مطابق مارچ 2022 کے آخر تک ملک پر 620.7 ارب ڈالر کا بقایا قرض تھا، جو مارچ2021 کے آخر میں 573.7 ارب ڈالر کے بیرونی قرضوں کے بوجھ کے مقابلے میں 8.2 فیصد اضافے کوظاہر کرتاہے۔
ہندوستان پر بیرونی قرضہ 2021-22 کے عنوان سے اس رپورٹ کے دیباچے میں، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ ہندوستان کا بیرونی قرض قابل برداشت ہے اور اس کا انتظام انتہائی احتیاط کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔
محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ غیر ملکی قرضوں کا بڑا حصہ طویل مدتی قرضے ہیں جبکہ قلیل مدتی قرض بنیادی طور پر درآمدات کی مالی اعانت کے لیے جاتے ہیں۔