مدارس سے فارغ التحصیل طلباء کی این ای ای ٹی(نیٹ) میں تاریخ ساز کامیابی

نئی دہلی : جنوبی ہندوستان کا معروف تعلیمی ادارہ ”شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس“ کے ذریعہ عصری تعلیم سے نابلد حفاظ کیلئے ملک گیر پیمانے پرشروع کئے گئے ”حفظ القرآن پلس کورس“اور تعلیم منقطع کرنے والے طلباء و طالبات کیلئے خصوصی پروگرام اے آئی سی یو (اکیڈمک انٹنسیو کیئر یونٹ) کے ذریعے تعلیمی میدان میں ایک انقلاب برپا کردیا ہے۔ تعلیم منقطع کرنے والے طلباء و طالبات کیلئے پروگرام اے آئی سی یو اورعصری تعلیم سے نابلد حفاظ کرام کیلئے کل ہندسطح پر معروف پروگرام ”حفظ القرآن پلس“کے ذریعے صرف 4سالوں کے کم عرصہ میں فارغ التحصیل حفاظ کرام کی بنیادی تعلیم اور دسویں جماعت و پی یوسی میں عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ NEETمیں امتیازی کامیابی حاصل کرنے کاایک منفرد تاریخ ساز ریکاڈ ہے۔ہر  سال کی طرح اس سال بھی”شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس“ کے حفاظ طلباء نے NEET میں بہترین کامیابی حاصل کی ہے جن کے نام ذیل میں درج کئے جا رہے ہیں۔

نام طالب علم                محصلہ نمبر                    رول نمبر
حافظ محمد علی اقبال               680                 220410063680
حافظ گلمان احمد زیردی         646                 220410739673
حافظ محمدعبداللہ                  632                 220410658221
حافظ حذیفہ                      602                 220410265867
حافظ محمد صفی اللہ                577                220410463050
حافظ شیخ عبدالرافع             567                 220410187417
حافظ انصاری محمد فیض          562                 220410209268
حافظ غلام وارث                 560                 220410433356
حافظ شعیب ساجد حسین       533                 220410027412
حافظ محمد آصف                 504                 220410569335

ہزاروں طلباء کے درمیان حفاظ طلباء نے نہ صرف شاہین گروپ آپ انسٹیٹیوشنس میں بلکہ پورے ہندوستان میں ایک ناقابل یقین کامیابی حاصل کی ہے۔ عربی اور اردو سے آشنا طلبا و طالبات جنہوں نے ریاضی، سائنس جیسے مضامین کا کبھی مطالعہ نہ کیا ہو۔ شاہین گروپ آف انسٹیٹیوشنس کے خصوصی شعبہ  AICU  نے انہیں ممتاز میڈیکل کالجوں میں مفت سرکاری سیٹیں حاصل کرنے میں مددفراہم کی۔ایک منفرد لیکن کامیاب تجربے کے ساتھ یہ ادارہ حافظ طلباء و طالبات کو میڈیکل اور دیگر تمام پروفیشنل کورسیز کے مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے تیار کر رہا ہے۔واضح رہے کہ شاہین پی یو کالج بیدر نے پچھلے سالوں میں بہترین درجہ حاصل کرنے والے تیار کئے ہیں۔شاہین کالج بیدر کرناٹک ریاستی حکومت کی طرف سے کنڑ راجیہ اُتسؤ ایوارڈ حاصل کرنے والا ادارہ ہے جوہر سال رینک ہولڈرز بنا کر طلباء کو کامیابی سے ہمکنار کرکے ایک نئی تاریخ رقم کرتا ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب، چیئرمین شاہین گروپ آف انسٹیٹیوشنس نے تمام طلباء کو ان کی شاندار کامیابی پر مسرت کا اِظہار کرتے ہوئے کہاکہ پیسے کے زور پر ڈاکٹر بننے سے کامیابی نہیں ملتی اور کئی بار ایسے افراد ناخوش بھی ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ محنت اور ثابت قدمی ہی ڈاکٹر بننے کی کنجی ہیں۔انہوں نے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے تمام طلباء و طالبات کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ انسانیت کی خدمت کریں گے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر، چیئرمین شاہین گروپ آف انسٹیٹیوشنس نے اعلان کیا ہے کہ وہ حفاظ طلباء جنہوں نے  اس برسNEET میں 350سے زائد نمبرات حاصل کئے ہیں لیکن میڈیکل سیٹ کے اہل نہیں ہوئے ہیں تو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔اگروہ  NEET رپیٹ کرنا چاہتے ہیں تو شاہین گروپ آف انسٹیٹیوشنس نے ان کیلئے ایک خصوصی اسکیم تیار کی ہے۔ اس اسکیم کے تحت ملک بھر کے تمام مراکز پرNEETکی کوچنگ مع قیام و طعام مفت دی جائے گی۔