وزیر اعظم کو قابل اعتراض ای۔میل بھیجنے والے شخص کو اے ٹی ایس نے گرفتار کیا
نئی دہلی، نومبر 28: اترپردیش کے ضلع بدایوں کے تھانہ سول لائن کے رہنے والے ایک شخص کو کل دیر رات گجرات انسداد بدعنوانی دستے(اے ٹی ایس)نے گرفتار کرلیا اور اس کو اپنے ساتھ لے کر گجرات چلی گئی۔ گرفتار ملزم پر الزام ہے کہ اس نے وزیر اعظم کو سلسلے میں قابل اعتراض ای۔میل کیا ہے۔
ملزم امن سکسینہ کے والد کا کہنا ہے کہ اس نے آئی آئی ٹی سے تعلیم حاصل کی ہے۔ اور اس کا ابھی ذہنی توازن بگڑا ہوا ہے۔ ملزم کے والد نے بتایا کہ وزیر اعظم کےدفتر کو ای۔میل بھیجنے میں دہلی کی ایک لڑکی تانیا بھی شامل ہے جو امن کی دوست ہے اور امن کا موبائل تانیا کے پاس ہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ امن نے آئی آئی ٹی ممبئی سے انجینئرنگ کی ڈگری لی تھی اس کے بعد کچھ دن اس کا ذہنی توازن بگڑنے سے اس نے نوکری چھوڑ دی ۔انہوں نے بتایا کہ امن ان کا اکلوتا بیٹا ہے۔ کنبے نے اسے خراب چال۔ چلن کی وجہ اخبار میں اشتہار دے کر اسے بے دخل کردیا تھا۔ ملزم امن پہلے بھی لیپ ٹاپ چوری کے معاملے میں پکڑا جاچکا ہے۔ اس وقت طالب علم ہونے کی وجہ سے پولیس نے لیپ ٹاپ برآمد کر اسے چھوڑ دیا تھا۔ اس کے بعد بھی اس کی سرگرمیاں لگاتار مشتبہ رہیں۔
بدایوں کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس او پی سنگھ نے بتایا کہ گجراست سے اے ٹی ایس کی ٹیم آئی تھی اور تھانہ سول لائنس کے محلہ آدرش نگر کے رہنے والے امن کو پوچھ گچھ کے لئے اسے اپنے ساتھ لے کر گجرات گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کل دیر رات اے ٹی ایس سے کچھ لوگ آئے تھے اور ان کو بتایا کہ ایک مشتبہ سرگرمی کے معاملے میں سول لائن تھانہ علاقے کے امن سکسینہ سے پوچھ گچھ کرنا ہے۔ بدایوں پولیس نے لڑکے تک پہنچنے میں ان کی مدد کی اور اے ٹی ایس ٹیم امن کو پوچھ گچھ کے لئے اپنے ساتھ گجرات لے گئی ہے۔