یورپی یونین اور جمہوریہ گیمبیا سے غزہ بحران میں فوری مداخلت کی اپیل

جماعتِ اسلامی ہند کے اعلیٰ سطحی وفود کی ملاقاتیں

0

نئی دلی: (دعوت نیوز ڈیسک)

جماعتِ اسلامی ہند کے اعلیٰ سطحی وفود نے یورپی یونین اور جمہوریہ گیمبیا کے سینئر سفارت کاروں سے ملاقات کی اور ان سے غزہ میں جاری انسانی بحران کے پیشِ نظر فوری بین الاقوامی مداخلت کی پرزور اپیل کی۔ یورپی یونین کے سیاسی امور کے سربراہ جناب کلاس نائمان سے ملاقات کرنے والے وفد کی قیادت امیر جماعت اسلامی ہند جناب سید سعادت اللہ حسینی نے کی۔ وفد میں نائب امراء پروفیسر سلیم انجینئر اور جناب ایس امین الحسن اور اسسٹنٹ نیشنل سیکریٹری ڈاکٹر رضوان رفیقی بھی شامل تھے۔
اسی نوع کی ایک سفارتی کوشش کے تحت جماعتِ اسلامی ہند کا ایک اور وفد جس میں پروفیسر سلیم انجینئر، ملک معتصم خاں، ڈاکٹر رضوان رفیقی اور لیئق احمد خان شامل تھے، جمہوریہ گیمبیا کے سفارت خانے، نئی دہلی پہنچا۔ اس موقع پر جناب مصطفیٰ جاوارہ، ہائی کمشنر برائے ہند، جناب ابریما مبوب، ڈپٹی ہیڈ آف مشن اور دیگر سینئر مشیران و عملے نے وفد کاخیر مقدم کیا۔
دونوں ملاقاتوں کے دوران جماعت اسلامی ہند کے نمائندوں نے یورپی یونین اور حکومتِ گیمبیا پر زور دیا کہ وہ غزہ کے مظلوم و محصور عوام کی حمایت میں فعال، اصولی اور غیر جانب دارانہ موقف اختیار کریں۔ وفود نے ان مقتدر اداروں سے اپیل کی کہ:
اسرائیلی جارحیت اور ظلم و ستم کی سخت الفاظ میں مذمت کی جائے،
فلسطینی عوام کو فوری انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری پر دباؤ ڈالا جائے اور مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ایک آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی بھرپور حمایت کی جائے۔
جماعتِ اسلامی ہند نے واضح کیا کہ غزہ میں جاری بربریت انسانی شرافت، عالمی ضمیر اور بین الاقوامی قوانین، تینوں کے منافی ہے اور اگر عالمی برادری نے اس نازک موقع پر خاموشی اختیار کی تو یہ ظلم و تشدد کو تقویت دینے کے مترادف ہوگا۔
وفود نے بالخصوص مسلم اکثریتی ممالک سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی کاز کے تحفظ اور فلسطین کے مظلوم عوام کی داد رسی کے لیے اپنی عملی ذمہ داریاں ادا کریں اور محض رسمی بیانات پر اکتفا نہ کریں۔
جماعت نے توقع ظاہر کی کہ یورپی یونین اور جمہوریہ گیمبیا، انصاف، انسانیت اور عالمی امن کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری عملی اقدام کریں گے تاکہ غزہ کے نہتے عوام کو اسرائیلی ظلم و بربریت سے نجات مل سکے۔

 

***

 


ہفت روزہ دعوت – شمارہ 17 جولائی تا 23 اگست 2025

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
holiganbet
casibom
marsbahis
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
Adana Escort
?sparta escort?sparta escort?sparta escort?sparta escortantalya escort