کوویشیلڈ ویکسین کی قیمت ریاستوں کے لیے 400 روپے اور نجی اسپتالوں کے لیے 600 روپے ہوگی: سیرم انسٹی ٹیوٹ
نئی دہلی، اپریل 21: سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے آج اعلان کیا ہے کہ اس کی کورونا وائرس ویکسین کوویشیلڈ ریاستی حکومتوں کے اسپتالوں کو 400 روپے میں اور نجی اسپتالوں کو 600 روپے میں فروخت کی جائے گی۔
سیرم انسٹی ٹیوٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ادار پونہ والا نے ایک بیان میں کہا ’’ویکسین کی عالمی قیمتوں پر غور کرتے ہوئے ہم یہ یقینی بنارہے ہیں کہ ہماری ویکسین دنیا کی کسی بھی دوسری ویکسین کے مقابلے میں سستی ہو۔‘‘
IMPORTANT ANNOUNCEMENT pic.twitter.com/bTsMs8AKth
— SerumInstituteIndia (@SerumInstIndia) April 21, 2021
انفیکشن میں بڑے پیمانے پر اضافے کے دوران حکومت نے 1 مئی سے 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کو ویکسین لینے کا اہل قرار دیا ہے۔ ویکسینیشن مہم کے تیسرے مرحلے کے تحت ویکسین بنانے والے اپنی آدھی ویکسین ریاستی حکومتوں اور نجی اسپتالوں کو فروخت کرسکتے ہیں۔
مرکز نے کہا کہ وہ صرف 30 کروڑ معاشی طور پر کمزور افراد کے لیے مفت ویکسین فراہم کرے گی۔ اس کے بعد ویکسین سبسڈی نہیں دی جائے گی کیوں کہ اس وقت یہ جاری ہے۔
مرکز نے مینوفیکچررز سے کہا ہے کہ وہ یکم مئی سے قبل 50 فیصد ویکسین فراہمی کی قیمتوں کا اعلان کریں جو ریاستی حکومتوں اور کھلی مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔ بھارت بایوٹیک نے ابھی تک کوویکسین کی قیمت کا اعلان نہیں کیا ہے۔