کورونا وائرس: ہندوستان بھر میں گذشتہ روز 62،258 نئے معاملات سامنے آئے، گذشتہ پانچ مہینوں میں سب سے بڑا یومیہ اضافہ
نئی دہلی، مارچ 27: گذشتہ روز ملک میں کورونا وائرس کے 62،258 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ یہ گذشتہ پانچ مہینوں میں معاملات کی تعداد میں سب سے بڑا یومیہ اضافہ ہے، جس کے بعد اب ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1،19،08،910 تک جا پہنچی ہے۔
اب تک 1،12،95،023 متاثرین اس سے صحت یاب ہوچکے ہیں، جب کہ ملک میں فی الحال 4،52،647 فعال معاملات ہیں۔
دریں اثنا وائرس کے سبب 291 مزید اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بھی بڑھ کر 1،61،240 ہوگئی۔
وہیں ہندوستانی حکومت کے ذریعے جنوری میں شروع کیے جانے والے ویکسینیشن پروگرام کے تحت اب تک ملک بھر میں 5،81،09،773 افراد کو ویکسین دیا جاچکا ہے۔
دریں اثنا دو اعلی سطحی ملٹی ڈسپلنری ٹیموں کو چندی گڑھ اور چھتیس گڑھ بھجوایا ہے جہاں کورونا وائرس کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
وہیں مہاراشٹر میں بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب اتوار کے روز سے رات کا کرفیو نافذ کونے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مالز کو شام 8 بجے سے صبح 7 بجے تک بند رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابلق عالمی سطح پر کوویڈ 19 نے اب تک 12،60،26،603 افراد کو متاثر کیا ہے اور 27،66،824 کی جان لی ہے۔