باراتیوں سے بھری بس کھائی میں گری، 25 لوگوں کی موت

نئی دہلی: اتراکھنڈ کے ضلع پوڑی گڑھوال میں منگل کی دیر شام باراتیوں سے بھری بس گہری کھائی میں گرنے سے اب تک 25 لوگوں کی موت کی  تصدیق  ہو گءی ہے۔
ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) اور پولیس اہلکاروں اور مقامی لوگوں کے ذریعہ رات بھر کی راحت رسانی کارروائی میں، 21 باراتیوں کو زخمی حالت میں قریبی صحت مراکز میں لے جایا گیا ہے۔ ریسکیور آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔
ریاست کے ڈائرکٹر جنرل آف پولس (ڈی جی پی) اشوک کمار نے بدھ کی صبح خبر رساں  ایجنسی کو بتایا کہ اس حادثے میں اب تک 25 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ بس میں تقریباً 45 سے 50 افراد سوار تھے۔
واضح رہے کہ ہریدوار کے شیام پور علاقہ کے گاؤں لالڈھنگ میں واقع شیو مندر کے پاس رہنے والے سندیپ کے بیٹے نند رام کی بارات منگل کی دوپہر ایک بجے ضلع پوڑی گڑھوال کے کنڈا گاؤں کے لیے گھر سے نکلی تھی۔ بارات میں جانے والے افراد ایک بس میں سوار تھے جبکہ دولہا سندیپ کار سے گیا تھا۔ باراتیوں کی بس پوڑی کے بیرونکھال سمدی بینڈ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ اتراکھنڈ کے پوڑی گڑھوال میں بس کے وادی میں گرنے کے حادثے میں جانی ہلاکتوں سے میں غمزدہ ہوں۔ اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے تئيں میری گہری تعزیت ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔