بار کونسلز سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کے حق میں ہیں

نئی دہلی، ستمبر 15: بار اینڈ بنچ کی خبر کے مطابق ریاستی بار کونسل اور بار کونسل آف انڈیا ہائی کورٹ کے ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 اور سپریم کورٹ کے ججوں کی 67 سال کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کرنے کے حق میں ہیں۔

فی الحال ہائی کورٹ کے جج 62 سال کی عمر میں ریٹائر ہوتے ہیں، جب کہ سپریم کورٹ کے جج 65 سال کی عمر میں ریٹائر ہو جاتے ہیں۔

گذشتہ ہفتے ہونے والی ایک میٹنگ میں کونسلوں کے ارکان نے مختلف قوانین میں ترمیم کرنے کے لیے پارلیمنٹ کو تجویز دینے کا فیصلہ کیا تاکہ تجربہ کار وکلا کو بھی مختلف کمیشنوں اور فورمز کے چیئرپرسن کے طور پر مقرر کیا جا سکے۔

بار کونسل آف انڈیا نے ایک بیان میں کہا کہ قرارداد کی کاپی وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر قانون و انصاف کرن رجیجو کو فوری کارروائی کے لیے بھیجی جائے گی۔

اگر اس تجویز کو قبول کر لیا جاتا ہے تو موجودہ چیف جسٹس آف انڈیا یو یو للت کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع کی جا سکتی ہے۔ ان کی موجودہ مدت صرف 74 دن ہے اور یہ 8 نومبر کو ختم ہوجائے گی۔

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
holiganbet
casibom
marsbahis
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
Adana Escort
jojobet giri?
jojobet