راہل کی یاترا میں سورا بھاسکر، وزیر داخلہ نے اٹھائے سوال
نئی دہلی، دسمبر 1: مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج ریاست کے اجین ضلع میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں فلم اداکارہ سوارا بھاسکر کی شرکت پر سوال اٹھائے۔
بیان جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر مشرا نے کہا کہ اداکارہ رچا چڈھا کے ہندوستانی فوج سے متعلق بیان کو سورا بھاسکرتقویت فراہم کررہی تھیں۔ سورا بھاسکر اس سے پہلے بھی پاکستان کی حمایت میں بیان دے چکی ہیں۔
ڈاکٹر مشرا نے کہا کہ کنہیا کمار، سورا بھاسکر کے ساتھ پاکستان زندہ باد کہنے والے بھی مسٹر گاندھی کی یاترا میں ہیں۔ انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ یہ یاترا ’بھارت جوڑو‘ کی جگہ ’بھارت توڑو‘ کی حمایت کرتی نظر نہیں آتی؟
محترمہ بھاسکر آج ضلع اُجین سے شروع ہونے والی یاترا میں شامل ہوئی تھیں۔ وہ مسٹر گاندھی کے ساتھ تقریباً چھ کلومیٹر پیدل چلیں۔