بہار:ماپ لنچنگ کے بعد عوام  مشتعل ،  ملزم کا گھر   نذر آتش ، پولیس پر بھی پتھراؤ  

چھپرہ  کے مبارک پور میں  پیش آیا واقعہ مکھیا کے نمائندے نے فائرنگ کا الزام لگا کر تین نوجوانوں کو یرغمال بنا کران کی پٹائی کی جن میں سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی

نئی دہلی ،06 فروری :۔

چھپرہ کے مبارک پور میں ہجومی تشدد کا ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے جس سے علاقے میں عوام مشتعل ہو گئے ۔واقعہ سے ناراض اور مشتعل عوام نے ملزم کے گھر کو نذر آتش کر دیا ،اطلاع کے بعد پہنچی پولیس کو بھی مشتعل ہجوم نے نشانہ بنایا اور پتھراؤ کیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  مشتعل ہجوم نے ملزم کے   پولٹری فارم کو بھی آگ  کے حوالے کر دیا۔ دراصل اس علاقے کے  مکھیاپر 3 نوجوانوں کو بے دردی سے پیٹنے کا الزام ہے۔ جن میں سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ معلومات کے مطابق پولٹری فارم میں بند کر کے تین لوگوں کو بے دردی سے پیٹا گیا۔  مکھیا کے ایک نمائندے نے فائرنگ کا الزام لگا کر ان تینوں کو یرغمال بنایا اور پھر ان کی پٹائی کی ۔

اس دوران ایک نوجوان کی موت ہو گئی اور دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ اس واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے ہنگامہ آرائی کی اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔ اس معاملے میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے اور چار ملزم مفرور بتائے جاتے ہیں۔ مشتعل افراد نے پولیس انتظامیہ پر پتھراؤ بھی کیا۔ اس واقعہ میں ایک خاتون اور ایک جوان  زخمی ہو گئے۔ چھپرا کے مانجھی میں وحشیانہ مار پیٹ کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں کچھ لوگ تین نوجوانوں کو پولٹری   فارم میں بند کرنے کے بعد ان کی پٹائی کر رہے ہیں۔ یہ معاملہ جمعرات کا بتایا جا رہا ہے۔

پولیس کی اطلاع کے مطابق گاؤں کے مکھیا نمائندہ وجے یادو اور اس کے حامیوں پر دو فروری کو تین نوجوانوں امتیش سنگھ ،راہل سنگھ اور آلوک سنگھ کو یرغمال بنا کر ان کی بے رحمی سے پٹائی کئے جانے کا الزام ہے۔اس میں امیتیش کی موت ہو گئی ہے جبکہ دیگر دو نوجوانوں کو علاج کے لئے پٹہ میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ اس واردات کے خلاف بڑے پیمانے پر گاؤں والوں نے ہنگامہ کیا اوراور ملزم کے گھر کو نذر آتش کر دیا ،پولٹری فارم کو بھی آگ لگا دی گئی اور توڑ پھوڑ کی گئی  اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔ اب اس واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے، جو دل دہلا دینے والی ہے۔