’’تم حقیقت کو بمباری سے مٹا نہیں سکتے‘‘

برطانیہ میں صحافی مہدی حسن کی ولولہ انگیز تقریر، فلسطین کے لیے ہزاروں دل یکجا اور ہر آنکھ اشکبار

لندن : (دعوت انٹرنیشنل نیوز ڈیسک)

دو سو ستر صحافیوں کے قتل پر سفاکانہ خاموشی اور مغربی میڈیا کے دوغلے پن کی مذمت
17؍ ستمبر 2025 کو لندن کے ویمبلی میں منعقد ہونے والا ’’ٹوگیدر فار فلسطین‘‘ کنسرٹ ایک یادگار اور تاریخی اجتماع تھا۔ بارہ ہزار پانچ سو حاضرین نے فلسطین کے حق میں اپنی آواز بلند کی جس کی صدا یوٹیوب کی لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے دنیا کے ہر کونے میں پہنچی۔
اس تقریب کا مقصد غزہ کے مظلوم عوام کے لیے امداد جمع کرنا تھا، فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ اور دیگر تنظیموں کے لیے پندرہ لاکھ پاؤنڈ سے زائد رقم فراہم ہوئی جو خوراک، طبی امداد اور بچوں کی تعلیم پر خرچ ہوگی۔
برائن اینو، خالد عبداللہ اور فلسطینی فنکارہ ملاک مطر کی قیادت میں کنسرٹ نے موسیقی، شاعری اور انسانی گواہیوں کو یکجا کر کے درد اور امید کا حسین امتزاج پیش کیا۔ ہزاروں سامعین کی تالیوں اور نعرے فلسطین کے لیے یکجہتی کی آواز بن کر گونجے اور ہر دل میں آزادی کی امید جگا گئے۔
نامور برطانوی صحافی مہدی حسن جسیے ہی اسٹیج پر نمودار ہوئے انہوں نے حاضرین کے دلوں میں ایک طوفان پیدا کر دیا، ان کی آواز میں غصہ، درد اور امید کا ایک امتزاج تھا۔ انہوں نے کہا:
’’ہم سب کو پچھلے تئیس مہینوں سے جھوٹ کا پلندہ تھمایا گیا ہے۔ ہمیں گمراہ کیا گیا، دھوکہ دیا گیا، تاریکی میں رکھا گیا۔ یہ جھوٹ صرف اسرائیل کی طرف سے نہیں بلکہ ہمارے اپنے میڈیا کی طرف سے بھی پھیلایا گیا ہے۔ مغربی صحافت نے ہمیں شرمناک طور پر ناکام کیا۔ غزہ میں جاری نسل کشی کے سامنے ان کی خاموشی ایک جرم ہے!‘‘
ان کی آواز میں وہ درد تھا جو غزہ کی گلیوں سے اٹھتا ہے، جہاں خون بہتا ہے اور سچ کو بموں سے دبانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا:
’’جب لوگ کہتے ہیں کہ اسرائیل کو غزہ میں صحافیوں کو داخل ہونے کی اجازت دینی چاہیے تو میرا خون کھول اٹھتا ہے۔ اجازت؟ اجازت کی ضرورت کیا ہے، جب کہ دنیا کے سب سے بہادر صحافی پہلے ہی غزہ میں موجود ہیں؟ فلسطینی صحافی! وہ جو اپنی جانوں پر کھیل کر سچ کو دنیا تک پہنچاتے ہیں۔ ہاں، دو سو ستر فلسطینی صحافیوں کو اسرائیل نے شہید کر دیا۔ یہ تعداد پہلی عالمی جنگ، دوسری عالمی جنگ، کورین جنگ، ویت نام، عراق اور افغانستان کی جنگوں میں مارے گئے صحافیوں سے کہیں زیادہ ہے۔ ان تمام جنگوں میں اتنے صحافی ہلاک نہیں ہوئے تھے جتنے اکیلے غزہ میں ہلاک ہوئے۔‘‘
یہ الفاظ سن کر ویمبلی کا ہجوم سکتے میں آ گیا۔ مہدی کی آواز لرز رہی تھی لیکن ان کی ہمت اٹل تھی۔ انہوں نے مزید کہا:
’’یہ صحافی گلیوں میں، اپنے گھروں میں، اپنے بچوں اور ماں باپ کے ساتھ مارے گئے۔ وہ کوئی ’ضمنی نقصان‘ نہیں تھے۔ وہ اس لیے مارے گئے کیونکہ انہوں نے ’پریس‘ کی جیکٹ پہنی تھی۔ وہ اس لیے مارے گئے کیونکہ ان کے ہاتھوں میں کیمرہ تھا، ان کی آواز میں سچ تھا۔ اسرائیل نے سوچا کہ وہ ان بموں سے سچ کو مٹا دے گا، لیکن وہ بھول گیا کہ سچ کوئی مٹی کا ڈھیر نہیں ہے جو دھماکوں سے اڑ جائے۔‘‘
مہدی نے کچھ شہید صحافیوں کے نام لیے، جیسے وہ ان کے خون سے لکھی ایک نظم پڑھ رہے ہوں:
’’انس الشریف، حسام شباط، مریم ابو دقہ، روشدی سراج، محمد ابو حطاب ، جو اپنے گیارہ خاندانی افراد کے ساتھ شہید ہوئے۔ بلال جداللہ اور سینکڑوں مزید۔ یہ وہ نام ہیں جو سی این این یا بی بی سی پر کبھی نہیں گونجیں گے۔ لیکن یہ وہ نام ہیں جو ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔‘‘
انہوں نے مغربی صحافیوں کی خاموشی پر لعنت بھیجی:
’’ان مغربی صحافیوں پر لعنت ہو جو اپنے فلسطینی ہم منصبوں کی شہادت پر ایک لفظ بھی نہیں بولے۔ ان پر لعنت ہو جو سچ کو چھپاتے ہیں، جو ظلم کی چادر اوڑھ کر خاموش رہتے ہیں۔ ایک مغربی صحافی کی حیثیت سے میں آپ سے کہتا ہوں: فلسطینی صحافی ہم میں سے بہترین ہیں۔ وہ نہ صرف ایک جنگ کی دستاویز کر رہے ہیں، وہ اپنی اپنی تباہی کو، اپنی بھوک کو اور اپنے درد کو حقیقی وقت میں دنیا تک پہنچا رہے ہیں۔‘‘
پھر وہ لمحہ آیا جس نے ویمبلی کو ایک عظیم نعرے میں یکجا کر دیا۔ مہدی نے ہجوم کو پکارا:
’’میرے ساتھ کہو، ویمبلی! سب مل کر، بلند آواز سے کہو: تم حقیقت کو بمباری سے مٹا نہیں سکتے!‘‘
ہزاروں آوازیں ایک ہو گئیں۔ ہال تالیوں اور نعروں سے گونج اٹھا۔ مہدی نے دوبارہ پکارا:’’میں تمہیں سن نہیں پا رہا، ویمبلی! اور بلند آواز سے! ایک بار پھرکہو: تم حقیقت کو بمباری سے مٹا نہیں سکتے!‘‘
ہزاروں افراد نے بیک زبان کہا:’’ تم حقیقت کو بمباری سے مٹا نہیں سکتے!”یہ نعرہ صرف الفاظ نہیں تھا یہ غزہ کے شہیدوں کی آواز تھی جو بموں کے دھماکوں سے بلند ہو کر دنیا تک جا پہنچی۔ یہ سچ کی فتح تھی جو ظلم کے سامنے جھکنے سے انکار کرتی ہے۔
مہدی نے اپنی تقریر کو ایک پرجوش عہد کے ساتھ سمیٹا:
’’ہر جان دینے والا صحافی اپنی فوٹیج، اپنے الفاظ، اپنی داستان چھوڑ جاتا ہے۔ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ان کی آواز کو آگے بڑھائیں۔ آئیے ان کی قربانی کا احترام کریں ، خوف سے نہیں بلکہ ہمت سے۔ خاموشی سے نہیں بلکہ اپنی بلند ترین آوازوں سے۔ مایوسی سے نہیں، بلکہ کھلی بغاوت سے۔‘‘
انہوں نے رندھے ہوئے مگر گرجدار لہجے میں غزہ کے شہیدوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:
’’غزہ کے شہید صحافیوں کو ہم کہتے ہیں: تمہاری آوازیں ہماری آوازیں ہیں۔ تمہاری جدوجہد ہماری جدوجہد ہے۔ تمہارا سچ کبھی نہیں مرے گا۔ اور اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کو، جو سوچتے ہیں کہ وہ ہمیں تشدد، دھمکیوں اور بدنامی سے خاموش کر سکتے ہیں، آج رات ویمبلی سے ہم کہتے ہیں: تم غزہ کو خاموش نہیں کر سکتے، تم فلسطین کو خاموش نہیں کر سکتے، تم سچ کو خاموش نہیں کر سکتے۔ اور ایک دن ، ہاں، ایک دن، جو جلد ہی آئے گا ، فلسطین آزاد ہو گا!‘‘
مہدی حسن کی یہ تقریر محض الفاظ کا مجموعہ نہیں تھی ، یہ ایک عہد تھا، ایک چیخ تھی، ایک دعوت تھی کہ ہم سب فلسطین کے سچ کے ساتھ کھڑے ہوں۔ یہ ان شہیدوں کی آواز تھی جو اپنے خون سے سچ لکھتے ہیں۔ یہ ان بچوں کی پکار تھی جو بموں کے سائے میں اپنی کتابیں کھو چکے ہیں۔ یہ تقریر ہر اس انسان کے لیے ایک آئینہ ہے جو ظلم کے سامنے خاموش رہتا ہے۔

 

***

 


ہفت روزہ دعوت – شمارہ 28 ستمبر تا 04 اکتوبر 2025

hacklink panel |
betorder giriş |
güncel bahis siteleri |
hacklink panel |
şans casino |
deneme bonusu veren siteler |
gamdom |
gamdom giriş |
yeni casino siteleri |
casino siteleri |
casibom |
deneme bonusu |
gamdom giriş |
gamdom |
gamdom giriş |
gamdom giriş |
gamdom |
gamdom |
gamdom giriş |
90min |
En yakın taksi |
Taksi ücreti hesaplama |
casibom |
casibom giriş |
meritking |
new |
Altaybet |
Altaybet |
Altaybet |
Altaybet |
Altaybet |
Altaybet |
onlyfans nude |
onlyfans |
onlyfans |
onlyfans |
onlyfans |
onlyfans |
onlyfans |
onlyfans |
onlyfans |
onlyfans |
onlyfans |
onlyfans |
onlyfans |
onlyfans |
onlyfans |
onlyfans |
sweet bonanza oyna |
deneme bonusu veren siteler |
deneme bonusu veren siteler |
deneme bonusu veren siteler |
deneme bonusu veren siteler |
bahis siteleri |
matadorbet giriş |
deneme bonusu veren siteler |
bonus veren siteler |
1xbet giriş |
casino siteleri |
bahis siteleri |
deneme bonusu veren siteler |
bonus veren siteler |
casino siteleri |
deneme bonusu veren siteler |
casino siteleri |
Meritking güncel |
hacklink panel |
betorder giriş |
güncel bahis siteleri |
hacklink panel |
şans casino |
deneme bonusu veren siteler |
gamdom |
gamdom giriş |
yeni casino siteleri |
casino siteleri |
casibom |
deneme bonusu |
gamdom giriş |
gamdom |
gamdom giriş |
gamdom giriş |
gamdom |
gamdom |
gamdom giriş |
90min |
En yakın taksi |
Taksi ücreti hesaplama |
casibom |
casibom giriş |
meritking |
new |
Altaybet |
Altaybet |
Altaybet |
Altaybet |
Altaybet |
Altaybet |
onlyfans nude |
onlyfans |
onlyfans |
onlyfans |
onlyfans |
onlyfans |
onlyfans |
onlyfans |
onlyfans |
onlyfans |
onlyfans |
onlyfans |
onlyfans |
onlyfans |
onlyfans |
onlyfans |
sweet bonanza oyna |
deneme bonusu veren siteler |
deneme bonusu veren siteler |
deneme bonusu veren siteler |
deneme bonusu veren siteler |
bahis siteleri |
matadorbet giriş |
deneme bonusu veren siteler |
bonus veren siteler |
1xbet giriş |
casino siteleri |
bahis siteleri |
deneme bonusu veren siteler |
bonus veren siteler |
casino siteleri |
deneme bonusu veren siteler |
casino siteleri |
Meritking güncel |