امریکہ میں ہجوم پر فائرنگ کرنے والے 72 سالہ مشتبہ شخص نے کی خود کشی

لاس اینجلس میں چینی سال نو کی تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ، حملے میں ملوث مشتبہ شخص ایک وین کے اندر مردہ پایا گیا

لاس اینجلس ،23 جنوری :۔

امریکی ریاست کیلیفورنیالوگوں کے ہجوم میں فائرنگ کرنے والے 72 سالہ معمر شخص  کی لاش آج امریکن پولیس نے بر آمد کی۔رپورٹ کے مطابق اس اندھادھند فائرنگ میں دس افراد کی ہلاک کی تصدیق ہوئی ہے۔  لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف نے کہا کہ حملہ آور نے وین میں خود کو گولی مار لی،  مشتبہ شخص کی شناخت ہو کین ٹران (72) کے نام سے ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز لاس اینجلس، کیلیفورنیا کے مونٹیری پارک میں چینی سال نو کی تقریب میں ایک 72 سالہ شخص نے اچانک فائرنگ کر دی۔ جس کے بعد پولیس نے اسے گھیرے میں لے لیا۔ جیسے ہی اہلکار اس کے قریب پہنچے، انہوں نے فائرنگ کی آوازیں سنی۔لاس اینجلس کاؤنٹی کے شیرف رابرٹ لونا نے کہا، "مشتبہ شخص نے خود کو گولی مار لی اور اسے جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔

شیرف نے تصدیق کی کہ بڑے پیمانے پر فائرنگ میں کوئی اور مشتبہ نہیں تھا، اور کہا کہ ابھی تک حملے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ مزید  تفتیش جاری ہے۔پولیس کے مطابق چین کے نئے قمری سال کی تقریبات کے لیے شہر میں ہزاروں افراد جمع تھے۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ رات تقریباً 10.20 بجے پیش آیا  افسران نے تقریباً 10:22 بجے رات کے قریب مونٹیری پارک میں ویسٹ گاروے ایونیو کے ایک مقامی کاروباری  نے فائرنگ کے بارے میں بتایا۔ جب افسران جائے وقوعہ پر پہنچے تو انہوں نے بڑی تعداد میں لوگوں اور سرپرستوں کو چیختے ہوئے جائے واقعہ سے باہر بھاگتے ہوئے پایا۔