400 کورونا مثبت معاملے تبلیغی جماعت سے منسلک، ریاستیں ان کے رابطوں کی تلاش اور جانچ میں مصروف

نئی دہلی، اپریل3: 400 کورونا مثبت معاملے تبلیغی جماعت سے منسلک ہونے کی وجہ سے ریاستیں اجلاس میں شریک افراد کے رابطوں کو تلاش کرنے اور ان کی جانچ کرنے میں سرگرم عمل ہیں۔ جمعہ کو ملک میں کورونا مثبت کیسوں کی مجموعی تعداد 2301 ہوگئی۔

دریں اثنا اس رپورٹ کے اندراج تک ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے 56 افراد کی موت کی اطلاع ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی تفصیلات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں چھ اموات کی اطلاع ملی ہے۔

وزارت کے بیان کردہ اعداد وشمار کے مطابق کورونا کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 2301 ہوگئی، جب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 336 نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی۔ ان میں سے 400 مقدمات تبلیغی جماعت سے منسلک ہیں۔

وہیں مختلف اسپتالوں سے علاج کے بعد فارغ ہونے والے کورونا متاثرین کی تعداد 157 ہے۔