ہندوستان کے کسانوں کو پر امن طریقے سے مظاہرہ کرنے کا حق ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ، 5 دسمبر: اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انتونیو گٹیرس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک کے مطابق ہندوستان میں کسانوں کو پر امن طریقے سے مظاہرہ کرنے کا حق حاصل ہے اور حکام کو انھیں اس کی اجازت دینی چاہیے۔

انھوں نے جمعہ کے روز اپنی یومیہ پریفنگ کے دوران ہندوستانی حکومت کے خلاف کسانوں کے احتجاج سے متعلق سوال پر کہا کہ ’’ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ لوگوں کی زندگی میں ایک آواز ہو۔‘‘

انھوں نے مزید کہا ’’لوگوں کو پرامن طریقے سے مظاہرہ کرنے کا حق ہے اور حکام کو انھیں اس کی اجازت دینے کی ضرورت ہے۔‘‘

اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کے ترجمان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کسان دہلی-ہریانہ اور دہلی-اترپردیش بارڈر پر گذشتہ نو دنوں سے احتجاج پر بیٹھے ہیں۔

کسان اس سال کے شروع میں پارلیمنٹ کے ذریعے منظور کردہ زراعت سے متعلق تین نئے قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور انھوں نے اپنے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ یہ قوانین انھیں بڑے کارپوریٹ گھرانوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں گے اور ایم ایس پی کو ختم کرنے کی راہ ہموار کریں گے۔

وہیں حکومت کا دعویٰ ہے کہ نئے قوانین سے کسانوں کو بہتر مواقع میسر آئیں گے۔

حکومت نے حزب اختلاف کی جماعتوں پر کسانوں کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
marsbahis
holiganbet
casibom
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
adana escort
jojobet giri?