ہندوستان میں کوویڈ 19 متاثرین کی تعداد 9،851 نئے معاملات کے ساتھ 2،26،770 تک پہنچ گئی

نئی دہلی، 5 جون: مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ روز 9،851 کورونا وائرس کے معاملات اور 273 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 2,26,770 تک جا پہنچی اور ہلاکتوں کی تعداد 6,348 ہو گئی۔

ملک میں کوویڈ 19 کے فعال مریضوں کی تعداد 1،10،960 ہے، جب کہ 1،09،461 افراد صحت یاب زیاب ہوئے ہیں اور ایک مریض ہجرت کرچکا ہے۔

وزارت کے مطابق اب تک تقریباً 48.27 فیصد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔