ہندوستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں سب سے بڑا یومیہ اضافہ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7،466 معاملات سامنے آئے
نئی دہلی، 29 مئی: مرکزی وزارت صحت کے مطابق آج صبح 8 بجے تک ملک بھر میں میں کوویڈ 19 کے نتیجے میں اموات کی تعداد بڑھ کر 4،706 ہوگئی، جب کہ تصدیق شدہ معاملات کی تعداد 1،65،799 ہوگئی۔
وزارت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 175 تازہ اموات کا ریکارڈ اضافہ اور 7،466 معاملات سامنے آئے ہیں، جو کہ اب تک کا سب سے بڑا یومیہ اضافہ ہے۔
وزارت صحت کے مطابق مجموعی تعداد میں سے 71،105 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور ایک مریض ہجرت کرچکا ہے۔
وزارت صحت کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا ’’اس طرح اب تک قریب 42.89 فیصد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔‘‘