ہندوستان اور امریکہ کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال
نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج بینکاک میں آسیان وزرائے دفاع کی میٹنگ ۔ پلس (اےڈي ایم ایم ۔پلس) کے دوران امریکہ کے وزیر دفاع مارک ٹی ایسپر سے ملاقات کی اور مقامی سیکورٹی اور دفاعی تعاون کپ فروغ کے اقدامات کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔
راج ناتھ سنگھ نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاع و سیکورٹی، معیشت، توانائی اور دہشت گردی سے نمٹنے اور عوامی رابطے سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کے فروغ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔
دونوں ممالک جنگی مشق جیسی سمندری سلامتی سمیت، انسانی امداد اور ڈیزاسٹر ریلیف (ایچ اےڈي آر) آپریشن اور سمندری بیداری جیسے شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ دونوں وزرا نے علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق متعدد امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ اجلاس مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔ دونوں وزرا اگلے ماہ واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات کے سلسلے میں پرامید ہیں۔
راج ناتھ سنگھ نے ٹوئٹ کرکے امریکہ کے وزیر دفاع کے ساتھ اپنی ملاقات کو بہترین بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ کے اقدامات کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔‘‘
(ایجنسیاں)