ہاتھرس اجتماعی زیادتی: راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی آج متاثرہ کے اہل خانہ سے ملنے کی دوسری کوشش کریں گے
نئی دہلی، اکتوبر 3: کانگریس کے رہنما راہل گاندھی، پرینکا گاندھی واڈرا اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کا ایک وفد آج ہاتھرس میں اجتماعی زیادتی کے بعد ہلاک ہونے والی دلت خاتون کے اہل خانہ سے ملاقات کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس قبل راہل گاندھی اور ان کی بہن کو جمعرات کے روز کچھ دیر کے لیے اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب انھوں نے ہاتھرس کا دورہ کرنے کی کوشش کی تھی۔
گریٹر نوئیڈا میں بدھ انٹرنیشنل سرکٹ کے ایک گیسٹ ہاؤس میں پولیس انھیں دہلی لے جانے سے پہلے لے گئی تھی۔
واضح رہے کہ ہاتھرس کے دلدوز سانحےنے ملک گیر غم و غصے کو جنم دیا ہے۔ متاثرہ دلت خاتون کے لواحقین کے یہ کہنے پر یہ غصہ اور بڑھ گیا کہ پولیس نے ان کی رضامندی کے بغیر اس کی آخری رسوم ادا کردیں۔
جمعہ کو اس معاملے پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، بھیم آرمی کے سربراہ چندرشیکھر آزاد اور ان کے حامی سینکڑوں لوگ جنتر منتر پر احتجاج کے لیے جمع ہوئے تھے۔