گھر کی ایک اینٹ لگانے میں برسوں لگ جاتے ہیں

یوپی میں بلڈوزر کی منمانی کارروائی پر الہ آباد ہائی کورٹ کا سخت تبصرہ، پریاگ راج میونسپل اتھارٹی کو لگائی پھٹکار

لکھنؤ،10نومبر :۔

اتر پردیش کی یوگی سرکار اپنی حکومت میں بلڈوزر کارروائی کے لئے سرخیوں میں رہی ہے ۔کسی بھی معاملے میں بلڈوزر کی کارروائی کرکے ملزمین کے گھروں کو مسمار کرنے کو حکومت بڑے فخر کے ساتھ بیان کرتی ہے لیکن  الہ آباد ہائی کورٹ نے  اس معاملے پر انتظامیہ کو پھٹکار لگائی ہے ۔

الہ آباد (پریاگ راج) کے جھونسی تھانہ علاقے میں رہنے والے ایک وکیل کے گھر کو منہدم کرنے کے معاملے میں سماعت کے دوران پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے)  کی سرزنش کی اور سخت تبصرہ کیا۔ ایڈوکیٹ ابھیشیک یادو نے جھونسی علاقہ میں اپنے مکان کو گرائے جانے کے خلاف ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔   اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بلڈوزر کی کارروائی من مانی کے لیے نہیں ہے۔

پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کے وائس چیئرمین سے جواب طلب کرنے کے ساتھ ہی الہ آباد ہائی کورٹ نے پی ڈی اے حکام کو بھی پھٹکار لگائی ہے۔ ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ گھر کی ایک اینٹ لگانے میں کئی سال لگ جاتے ہیں اور حکام اسے توڑنے میں ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کرتے۔ ایسے میں ہائی کورٹ نے کہا کہ بلڈوزر من مانی کے لیے نہیں ہے۔ اس کیس کی سماعت کے لیے 20 نومبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

 

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
marsbahis
holiganbet
casibom
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
adana escort
jojobet giri?