گجرات ہائی کورٹ نے ’’مستقبل قریب‘‘ عدالت کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواست پر فیصلے کے لیے دو ججوں کی کمیٹی تشکیل دی
احمد آباد، جولائی 28: گجرات ہائی کورٹ نے نوٹ کیا کہ معلومات کو جاننے اور حاصل کرنے کا حق واقعتاً ہمارے آئین کا ایک پہلو ہے اور یہ کہ ’’عوام ایسے معاملے میں عدالتی کارروائی کا مشاہدہ کرنے کے حقدار ہیں جس میں عوام یا عوام کے کسی حصے پر اثر پڑ رہا ہو۔
ایک عوامی مفاداتی قانونی چارہ جوئی (پی آئی ایل) پر سماعت کے دوران، جس میں عدالتوں کی کارروائی کو براہ راست نشر کرنے کی درخواست کی گئی ہے، گجرات ہائی کورٹ نے مجازی سماعتوں کی تفصیلات کو عوام تک قابل رسائی بنانے کے طریق کار کو دیکھنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔
یہ فیصلہ اسٹینڈنگ کمیٹی نے 25 جون کو ہونے والے اپنے اجلاس میں کیا ہے اور کمیٹی ’’مستقبل قریب میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔‘‘
عدالت نے کہا کہ ایک بار یہ رپورٹ موصول ہونے کے بعد پرنٹ، ڈیجیٹل اور الیکٹرانک میڈیا کے افراد سمیت بڑے پیمانے پر عوام تک رسائی کی اجازت دینے کے لیے مزید کارروائی کو حتمی شکل دی جائے گی۔
یہ پی آئی ایل تیسرے سال کے انسٹی ٹیوٹ آف لا نرما کے طالب علم پرتھوی راج سنگھ زالا نے دائر کی تھی۔