گجرات: سورت میں سڑک کے کنارے سو رہے تارکین وطن مزدوروں کو ٹرک نے کچلا، کم از کم 15 مزدور ہلاک
گجرات، جنوری 19: پی ٹی آئی کی خبر کے مطابق گجرات کے ضلع سورت میں آج کم از ککم 15 تارکین وطن مزدور، جو سڑک کے کنارے سو رہے تھے، ایک ٹرک کی زد میں آکر فوت ہوگئے۔ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ سورت سے 60 کلومیٹر دور کوسمبا گاؤں کے قریب کم مانڈوی روڈ پر پیش آیا۔ تمام فوت شدہ مزدوروں کا تعلق راجستھان سے تھا۔
13 Rajasthan labourers sleeping on footpath, killed after truck runs over them in Gujarat’s Surat
Read @ANI Story | https://t.co/OkfaV5VqNL pic.twitter.com/diwtht9ysn
— ANI Digital (@ani_digital) January 19, 2021
پولیس نے بتایا کہ بارہ افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ دیگر زخمی ہونے والے 12 افراد میں سے تین اسپتال میں دم توڑ گئے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اس واقعے کو افسوسناک قرار دیا اور دعا کی کہ زخمی مزدوروں جلد صحت یاب ہوجائیں۔
مودی نے وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ سے مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے معاوضے کا بھی اعلان کیا۔ پی ایم او نے مزید کہا کہ ’’زخمیوں میں سے ہر ایک کو پچاس ہزار روپے دیے جائیں گے۔‘‘
گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی نے بھی مرنے والوں کے لواحقین کو دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔
راجستھان کے وزیر اعلی نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے دکھ کا اظہار کیا اور مرنے والوں کے لواحقین کو تعزیت پیش کی۔