کوویڈ 19: ہندوستان میں اموات کی تعداد 2 ہزار کا ہندسہ عبور کرگئی، متاثرین کی تعداد 63،000 کے قریب

نئی دہلی، 10 مئی: ملک بھر میں 3،277 نئے معاملات اور 128 نئی اموات کے ساتھ ناول کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعدا بڑھ کر 62،939 ہوگئی اور ہلاکتوں کی تعداد نے 2،000 کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔

وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 41،472 فعال معاملات ہیں، 19،357 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور 2،109 افراد اس مرض سے ہلاک ہوئے ہیں۔

مہاراشٹر بدستور سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے، جہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 20،228 ہوگئی، اس کے بعد گجرات میں 7،796 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں 6،542 اور تامل ناڈو میں 6،535 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

مہاراشٹر میں اب تک 779 اموات بھی ریکارڈ کی گئیں، جو تمام ریاستوں میں ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

دیگر ریاستوں میں، جنھوں نے 3،000 کا نشان عبور کیا ہے، مدھیہ پردیش میں 3614، راجستھان میں 3708 اور اتر پردیش میں 3373 معاملات ہیں۔