کوویڈ 19: گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2,293 نئے معاملات سامنے آئے اور 71 اموات ہوئیں
نئی دہلی، مئی 2: آج صبح وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 2293 نئے معاملات اور 71 اموات کے ساتھ اب ملک بھر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 37،336 ہوگئی ہے۔
صبح 8 بجے مرکزی وزارت صحت کے ڈیش بورڈ کے مطابق ہندوستان میں 26167 فعال معاملات ہیں اور کوویڈ 19 سے 1218 اموات ہوئی ہیں۔ وہیں 9950 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
جمعہ کے روز ہندوستان میں کورونا وائرس متاثرین میں ایک دن میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے کو ملا۔ کوویڈ 19 کے معاملات میں ملک گیر اضافے کی بڑی وجہ مہاراشٹرا ہی رہا، جہاں ایک دن میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔
حکومت نے لاک ڈاؤن کو بھی 4 مئی سے مزید دو ہفتوں کے لیے بڑھا دیا ہے، لیکن کچھ نرمیوں کے ساتھ۔
مرکزی وزارت داخلہ نے ان سرگرمیوں کی حدود کے لیے رہنما خطوط جاری کیے، جن کی اجازت دی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ باقاعدہ ہوائی اور ریل سفر اور بین الاقوامی نقل و حمل پر پابندی برقرار رہے گی اور تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔ ہوٹل اور عوامی مقامات جیسے سینما ہال اور مالز بھی بند رہیں گے۔
مرکزی وزارت صحت نے ملک بھر میں 130 ریڈ زونز کی فہرست بھی جاری کی، جو دو ہفتے پہلے جاری کی گئی لسٹ کے مقابلے 40 کم ہے۔
گرین زونز، یا اضلاع کی تعداد جن میں کوویڈ 19 کا کوئی نیا واقعہ نہیں ہے، بھی 356 سے گھٹ کر 319 ہوچکے ہیں، جس سے پتہ چلتا ہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ پہلے سے متاثرہ علاقوں میں کم وائرس پھیل رہا ہے۔ اورینج زونز کی تعداد 207 سے بڑھ کر 284 ہوگئی ہے۔