کوویڈ۔19 کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 3،583 ہوگئی، متاثرین کی مجموعی تعداد1,18,447 تک جا پہنچی

نئی دہلی، مئی 22: مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں COVID-19 کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 3،583 ہوگئی اور کیسوں کی تعداد 1،18،447 ہوگئی۔

وزارت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق کوویڈ 19 کے فعال مریضوں کی تعداد 66،330 ہے، جب کہ 48،533 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور ایک مریض ہجرت کرچکا ہے۔

کیسوں کی مجموعی تعداد میں کچھ غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔