کورونا وائرس: 60،975 نئے معاملات کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 31.67 لاکھ ہو گئی

نئی دہلی، 25 اگست: وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ایک دن میں کورونا وائرس کے 60،975 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعدد  31،67،323 ہوگئی ہے۔

مجموعی تعداد میں سے 24،04،585 اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آج صبح آٹھ بجے کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 848 مزید ہلاکتوں کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 58،390 ہوگئی۔

اعداد و شمار کے مطابق فی الحال ملک میں کورونا وائرس کے 7،04،348 فعال معاملات ہیں۔