کورونا وائرس: گذشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آئے 93 ہزار سے زیادہ نئے معاملات، مجموعی تعدا 53 لاکھ سے زیادہ
نئی دہلی، ستمبر 19: مرکزی وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 93،337 نئے معاملات کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 53،08،014 تک جا پہنچی ہے۔
وہیں 1،247 مزید اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد بھی 85،619 ہو گئی ہے۔
ملک میں فی الحال 10،13،964 فعال معاملات ہیں، جب کہ 42 لاکھ سے زیادہ افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔
ہندوستان میں متاثرین کی صحت یابی کی شرح فی الحال 78.86 فیصد ہے، وہیں شرح اموات 1.64 فیصد ہے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ فی الحال پانچ ریاستوں میں 60 فیصد سے زیادہ فعال معاملات مرکوز ہیں۔
وہیں جان ہاپکنز یونی ورسٹی کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس نے 3.03 کروڑ سے زیادہ افراد کو متاثر کیا اور 9،50،434 افراد اس سے ہلاک ہوگئے ہیں۔