کورونا وائرس: گذشتہ ایک دن میں ریکارڈ 40،425 نئے معاملات کے ساتھ ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 11 لاکھ کے پار
نئی دہلی، جولائی 20: ہندوستان میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 40،425 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجوعی تعداد 11،18،043 تک جا پہنچی ہے۔
وہیں 681 مزید اموات کے ساتھ ہلاکتوں نے بھی 27،497 کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔
وزارت کے مطابق یہ نئے معاملات اور تازہ اموات میں یہ اب تک کا سب سے بڑا یومیہ اضافہ ہے۔
دریں اثنا اب تک 7 لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت نے کہا کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کی اموات کی شرح ’’آہستہ آہستہ گر رہی ہے‘‘ اور اس وقت یہ 2.49 فیصد ہے، جو کہ دنیا میں سب سے کم ہے۔
جان ہاپکنز یونی ورسٹی کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس کے معاملات کی تعداد اب 1.44 کروڑ سے زیادہ ہے اور اموات کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ وہیں اب تک 81.05 لاکھ سے زیادہ افراد اس مرض سے صحت یاب ہوئے ہیں۔