کورونا وائرس: گذشتہ ایک دن میں تقریباً 1 لاکھ تازہ معاملات کے ساتھ ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 44.6 لاکھ کے پار

نئی دہلی، 10 ستمبر: مرکزی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ ایک دن میں ملک میں کورونا وائرس کے 95،735 تازہ معاملات سامنے آنے اور 1،172 مزید اموات کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 44 لاکھ کے پار ہو گئی اور اموات کی تعداد 75،062 تک جا پہنچی ہے۔

دریں اثنا مجموعی تعداد میں سے 34،71،783 افراد اس مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

آج صبح 8 بجے جاری کردہ وزارت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق معاملات کی کل تعداد 44،65،863 ہو گئی ہے۔

کوویڈ 19 سے اموات کی شرح مزید کم ہوکر 1.68 فیصد رہ گئی ہے جب کہ صحت یابی کی شرح 77.74 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق فی الحال ملک میں 9،19،018 فعال مریض موجود ہیں۔