کورونا وائرس: وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں چھ اموات ہوئیں اور 106 نئے معاملات سامنے آئے
نئی دہلی مارچ 29: وزارت صحت اور خاندانی بہبود مطابق ملک بھر سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے چھ اموات اور کوویڈ 19 کے مجموعی طور پر 106 مثبت واقعات کی اطلاع ملی ہے۔ قومی دارالحکومت میں جوائنٹ ہیلتھ سکریٹری لو اگروال نے ایک پریس بریفنگ میں کہا ’’اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد اب 25 ہوچکی ہے اور مجموعی طور پر 979 افراد نے اس کا مثبت تجربہ کیا ہے۔‘‘
اگروال نے کہا کہ حکومت ملک میں کوویڈ 19 انفیکشن کے لیے ابھرتے ہوئے خطرناک مقامات کی نشان دہی کرنے کے لیے صورت حال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ انھوں نے کہا "اس وبائی مرض پر قابو پانے کے لیے اس طرح کے تمام مقامات پر اجتماع پر قابو پانے کی حکمت عملی نافذ کی جارہی ہے۔”
انھوں نے مزید کہا کہ مرکز مختلف ریاستوں کی حکومتوں کے ساتھ ملک کر کام کر رہا ہے تاکہ کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے "اسٹینڈ الون ڈیکیٹیڈ” ہسپتالوں یعنی قرنطینہ بلاکس تشکیل دیے جاسکیں تاکہ انفیکشن کے دوسرے مریضوں میں پھیلنے کے امکانات کو کم کیا جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ اس کے لیے کام شروع ہوچکا ہے۔
تاہم انھوں نے کہا کہ وینٹیلیٹر پر موجود مریضوں کی تعداد حکومت کے پاس فوری طور پر دستیاب نہیں ہے۔