کورونا وائرس: ملک نے کورونا وائرس کے معاملات نے تین دن کے اندر ہی طے کر لیا 8 لاکھ سے 9 لاکھ کا فاصلہ، 24000 سے زیادہ ہلاکتیں

نئی دہلی، 15 جولائی: وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق آج صبح تک گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 29،429 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ وہیں اس دوران 582 اموات بھی ہوئیں۔ ملک میں اب وائرس کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 24،309 تک جا پہنچی ہے۔

ملک میں گذشت تین کے اندر تقریباً ایک لاک نئے معاملات کا اضافہ ہوا ہے۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق نو لاک سے زیادہ مجموعی متاثرین میں سے 5،92،031 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، اور فعال مریضوں کی تعداد 3,19،840 ہے۔

ہندوستان، امریکہ اور برازیل کے بعد تیسرا بدترین متاثر ملک ہے۔

مہاراشٹر بدستور ملک کی سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے، جہاں 2،67،665  معاملات سامنے آئے ہیں اور 10،695 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

وہیں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1،606 نئے کورونا وائرس کیسز اور 35 اموات کے ساتھ قومی دارالحکومت میں مجموعی طور پر اب تک 1،15،346 معاملات سامنے آئے ہیں اور 3،446 اموات ہوئی ہیں۔