کورونا وائرس: ملک میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ کے پار، اموات کے لحاظ سے ہندوستان دنیا کا تیسرا بدترین متاثرہ ملک

نئی دہلی، 3 اکتوبر: ہندوستان بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 100،000 کا ہندسہ عبور کر گئی۔

ہندوستان امریکہ اور برازیل کے بعد تیسرا ملک ہے جہاں اتنی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مجموعی طور پر 1،00،842 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

وہیں متاثرین کی تعداد 79،476 تازہ معاملات کے ساتھ 6.47 ملین ہوگئی۔

فی الحال ہندوستان میں وائرس کے یومیہ اضافے کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔