کورونا وائرس: ملک میں متاثرین کی تعداد 86،000 سے زیادہ نئے معاملات کے ساتھ 40.32 لاکھ کے پار، اموات کی تعداد 70,000 کے قریب
نئی دہلی، ستمبر 5: وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 86،162 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 40،32،179 تک جا پہنچی ہے۔
وہیں مزید 1،089 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 69،561 ہو گئی۔
ہندوستان میں فی الوقت 8،46،395 فعال معاملات ہیں۔ امکان ہے کہ ہندوستان متاثرین کی تعداد میں جلد ہی برازیل کو پیچھے چھوڑ دے، جہاں اب تک 40.91 لاکھ معاملات سامنے آئے ہیں۔
جان ہاپکنز یونی ورسٹی کے مطابق عالمی سطح پر وائرس نے 2.65 کروڑ افراد کو متاثر کیا ہے اور 8.73 لاکھ افراد کی جان لی ہے۔ امریکہ میں اب تک سب سے زیادہ 61.99 لاکھ معاملات ہیں، اس کے بعد برازیل میں 40.91 لاکھ ہیں۔