کورونا وائرس: ملک میں متاثرین کی تعداد 54 لاکھ کے پار، اموات کی تعداد 86،752 تک جا پہنچی
نئی دہلی، ستمبر 20: مرکزی وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 92،605 نئے معاملات کے ساتھ ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 54،00،619 ہوگئی۔
وہیں 1،133 مزید ہلاکتوں کے ساتھ اموات کی تعداد 86,752 تک جا پہنچی ہے۔
ملک میں فی الوقت10،10،824 فعال معاملات ہیں، جب کہ 43 لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
ملک میں اموات کی شرح 1.61 فیصد ہے۔
جان ہاپکنز یونی ورسٹی کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس نے 3.06 کروڑ سے زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے اور 9،55،440 افراد اس وبا میں ہلاک ہوگئے ہیں۔