کورونا وائرس: ملک میں متاثرین کی تعداد 30 لاکھ کے پار، گزشتہ 15 دن میں تقریباً 10 لاکھ نئے معاملات کا ریکارڈ اضافہ

نئی دہلی، اگست 23: مرکزی وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 69،239 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔

ملک میں متاثرین کی تعداد اب 30،44،940 ہو گئی ہے۔

مجموعی تعداد میں سے 22،80،566 لاکھ افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں، وہیں 56،706 افراد اس مرض میں فوت ہو چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں محض 15 دن میں ہی 10 لاکھ واقعات سامنے آئے ہیں۔