کورونا وائرس: ملک میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ کے قریب، گذشتہ ایک دن میں 204 مزید افراد فوت
نئی دہلی، 2 جون: وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 204 مزید ہلاکتوں کے ساتھ آج صبح تک 5،598 ہوگئی، جب کہ 8،171 نئے معاملات کے ساتھ انفیکشن کی تعداد 1،98،706 تک جا پہنچی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کے فعال واقعات کی تعداد 97،581 ہے اور 95،526 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور ایک مریض ہجرت کرچکا ہے۔
وزارت کے مطابق اب تک قریب 48.07 فیصد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
پیر کی صبح سے اب تک ہونے والی 204 مزید اموات میں سے 76 مہاراشٹر میں، 50 دہلی میں، 25 گجرات میں اور 11 تمل ناڈو میں ہوئیں۔
مغربی بنگال اور مدھیہ پردیش میں آٹھ آٹھ افراد کی موت ہوئی، تلنگانہ میں چھ، راجستھان اور اتر پردیش میں چار چار، بہار اور جموں و کشمیر میں تین تین، آندھرا پردیش میں دو اور ہریانہ، کرناٹک، کیرالہ اور اتراکھنڈ میں ایک ایک ہلاکتیں ہوئیں۔