کورونا وائرس: ملک بھر میں معاملات کی مجموعی تعداد 14،933 نئے معاملات کے اضافے کے ساتھ 4.4 لاکھ تک جا پہنچی، اب تک14،011 ہلاکتیں
نئی دہلی، جون 23: ملک بھر میں گذشتہ روز 14،933 نئے کوویڈ 19 معاملات سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 4،40،215 ہوگئی ہے، جب کہ اموات کی تعداد بڑھ کر 14،011 تک جا پہنچی۔
تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک اس مرض سے 2،48،189 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں، جب کہ 1،78،014 معاملات ابھی بھی فعال ہیں۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 10،994 کوویڈ 19 مریض ٹھیک ہوگئے ہیں اور کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں بحالی کی شرح 56.38 فیصد کے قریب کردی ہے۔
دہلی اموات اور معاملات کی تعداد کے اعتبار سے دوسری بدترین متاثرہ ریاست ہے۔ وہیں گوا نے اس بیماری سے ریاست میں پہلی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔