کورونا وائرس: ملک بھر میں متاثرین کی تعداد 5,734 ہو گئی، 17 نئی اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 166 ہوئی
نئی دہلی، اپریل 9: وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 5،734 تک جا پہنچی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں 5،095 فعال مقدمات ہیں، 473 مریضوں کو علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے اور 166 لوگوں کی اموات ہوئی ہے۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں 540 نئے کوویڈ 19 واقعات سامنے آئے ہیں اور 17 اموات ہوئی ہیں۔
1،135 فعال مثبت واقعات کے ساتھ مہاراشٹر بدترین متاثر ریاست ہے۔ تمل ناڈو 690 معاملات کے ساتھ دوسرے نمبر ہے۔
وہیں دہلی میں فعال معاملات کی تعداد 669 تک پہنچ گئی ہے۔
دہلی حکومت نے بدھ کے روز قومی دارالحکومت میں 20 کوویڈ 19 ہاٹ سپاٹ کو سیل کر دیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں لوگوں کو نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
جمعرات کو ہندوستان 21 روزہ لاک ڈاؤن کے 16 ویں دن میں داخل ہوا۔