کورونا وائرس: متاثرین کی مجموعی تعداد 50 لاکھ کے پار
نئی دہلی، 16 ستمبر: ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملات کی مجموعی تعداد گذشتہ ایک دن میں 90،123 تازہ معاملات کے اضافے کے ساتھ 50 لاکھ کا ہندسہ عبور کر گئی۔
وزارت صحت کے صبح 8 بجے اپ ڈیٹ کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے کل معاملات 50،20،359 ہو گئے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 82،066 ہوگئی۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کوویڈ 19 کے فی الوقت 9،95،933 فعال واقعات ہیں۔