کورونا وائرس: متاثرین کی تعداد میں سب سے بڑا یومیہ اضافہ، 14،516 نئے معاملات آئے سامنے، مجموعی تعداد 3.95 لاکھ سے زیادہ
نئی دہلی، جون 20: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 14،516 نئے کورونا وائرس کیس رپورٹ ہوئے، جو اب تک کا سب سے بڑا یومیہ اضافہ ہے۔ ملک میں اب 3،95،048 کیسز ہیں اور اموات کی تعداد 12،948 ہے۔
دریں اثنا دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے جمعہ کے روز دارالحکومت میں کورونا وائرس کے تمام مریضوں کے لیے پانچ روزہ سرکاری قرنطینہ لازمی قرار دیا ہے، جس کی حکمران عام آدمی پارٹی نے شدید مخالفت کی ہے۔
وہیں عالمی ادارۂ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ وبائی بیماری میں تیزی آ رہی ہے۔ ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے کہا ’’دنیا ایک نئے اور خطرناک مرحلے میں ہے۔‘‘
جان ہاپکنز یونی ورسٹی کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس نے اب تک 86.39 لاکھ افراد کو متاثر کیا ہے اور 4.5 لاکھ سے زیادہ افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔