کورونا وائرس: متاثرین کی تعداد میں سب سے بڑا یک روزہ اضافہ، گذشتہ ایک دن میں سامنے آئے تقریباً 8000 نئے معاملات

نئی دہلی، 30 مئی: مرکزی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 265 اموات اور 7،964 نئے کورونا متاثرین کے ریکارڈ یک روزہ اضافے کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1,73,763 تک جا پہنچی ہے۔ وہیں 4،971 افراد اب تک اس مہلک مرض سے ہلاک ہو گئے ہیں۔

وزارت کے مطابق کوویڈ 19 کے فعال مریضوں کی تعداد 86،422 رہی جب کہ 82،369 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور ایک مریض ہجرت کرچکا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 11،264 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا ’’اس طرح اب تک تقریباً 47.4 فیصد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔‘‘

تصدیق شدہ کل معاملات میں کچھ غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

گذشتہ روز ہوئیں 265 اموات میں سے 116 مہاراشٹر میں، دہلی میں 82، گجرات میں 20، مدھیہ پردیش میں 13، تمل ناڈو میں نو، مغربی بنگال میں سات، تلنگانہ اور راجستھان میں چار چار، پنجاب میں دو اور چھتیس گڑھ، جموں و کشمیر، آندھرا پردیش، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرالہ، اتراکھنڈ اور اتر پردیش میں ایک ایک موتیں ہوئی ہیں۔

وزارت کی ویب سائٹ کے مطابق 70 فیصد سے زیادہ اموات متاثرین میں دیگر بیماریوں کی وجہ سے ہوئی ہیں۔