کورونا وائرس: دو دن کے اندر سامنے آئے قریب 1 لاکھ معاملات، متاثرین کی مجموعی تعداد 13 لاکھ کے پار

نئی دہلی، 25 جولائی: وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کوویڈ 19 کے معاملات کی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کرنے کے صرف دو دن بعد آج 13 لاکھ کا ہندسہ بھی عبور کر گئی۔

وزارت کے ذریعہ صبح 8 بجے اپ ڈیٹ کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق 48،916 تازہ معاملات کے ساتھ ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 13،36،861 ہوگئی، جب کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 757 مزید اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 31،358 تک جا پہنچی۔

مجموعی تعداد میں سے اب تک 8،49،431 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اس وقت ملک میں کوویڈ 19 کے 4،56،071 فعال مریض ہیں۔

یہ مسلسل تیسرا دن ہے جب COVID-19 کے معاملات میں یومیہ 45،000 سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔