پورے ملک میں ہوگا این آر سی کا نفاذ: امت شاہ
نئی دہلی: وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں کہا کہ غیر قانونی لوگوں کی شناخت کے لبے پورے ملک میں این آر سی نافذ ہوگا ور اس میں تمام مذاہب اور فرقوں کے لوگوں کو شامل کیا جائے گا۔ امت شاہ نے ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں میں این آرسی اور شہریت قانون میں ترمیم کے سلسلے میں تذبذب ہے جب کہ دونوں الگ الگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر آسام میں این آرسی نافذ کیا جا رہا ہے اور یہ دراندازوں کی شناخت کرنے کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب پورے ملک میں این آر سی نافذ ہوگا تو آسام میں بھی یہ عمل دوبارہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آسام میں این آر سی سے باہر رہ گئے لوگوں کی پوری مدد کی جائے گی اور ان کے لیے ریاست کی ہر تحصیل میں ایک اپیلیٹ قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کو آسام حکومت قانونی امداد فراہم کرائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریت قانون کی مجوزہ ترمیم میں پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے ہندوستان آئے ہند، سکھ، بودھ، جین اور پارسی مذہب کے لوگوں کو ہندوستانی شہریت دینے کا التزام ہے۔
(ایجنسیاں)