وزارت دفاع نے 101 جنگی دفاعی اشیا کی درآمد پر پابندی لگائے گی، خود انحصاری پر توجہ دی جائے گی: راج ناتھ سنگھ
نئی دہلی، 9 اگست: گھریلو دفاعی صنعت کو فروغ دینے کے لیے ایک بڑے اصلاحی اقدام کے تحت وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج 101 توپوں، بندوقوں، رائفلز اور ٹرانسپورٹ طیاروں سمیت 101 ہتھیاروں اور فوجی پلیٹ فارمس کی درآمد پر پابندی کا اعلان کیا۔
سنگھ نے یہ اعلان کرتے ہوئے ٹویٹر پر کہا ’’وزارت دفاع اب ’’آتما نربھر بھارت‘‘ کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔‘‘
The Ministry of Defence is now ready for a big push to #AtmanirbharBharat initiative. MoD will introduce import embargo on 101 items beyond given timeline to boost indigenisation of defence production.
— Rajnath Singh (@rajnathsingh) August 9, 2020
وزارت نے 101 اشیا کی ایک فہرست تیار کی ہے جن کے درآمدات پر 2020 اور 2024 کے درمیان آہستہ آہستہ پابندی نافذ کرنے کا منصوبہ ہے۔
101 ممنوعہ اشیاء کی فہرست میں کچھ ہائی ٹکنالوجی ہتھیار جیسے آرٹلری گن، اسالٹ رائفلز، کورویٹس، سونار سسٹم، ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ، ہلکے جنگی ہیلی کاپٹر (ایل سی ایچ)، رڈار اور دیگر بہت سی اشیا شامل ہیں۔
درآمدات پر پابندی کو 2020 اور 2024 کے درمیان آہستہ آہستہ نافذ کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس فہرست کے اجرا کا مقصد ہندوستانی دفاعی صنعت کو مسلح افواج کی متوقع ضروریات کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔