نوزائیدہ بچے کی جان بچانے کے لئے چار مسلم بچوں نے ندی میں لگا دی چھلانگ،اعزاز سے سر فراز
نئی دہلی،22اگست :۔
اترپردیش میں ایک انوکھا معاملہ پیش آیا ہے ۔چار چھوٹے اور نابالغ بچوں نے اپنی عمر سے زیادہ بڑا کارنامہ انجام دے کر سب کو حیران کر دیا ہے ۔معاملہ ہے لکھنؤ کا جہاں چار نابالغ مسلم بچوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر ایک نوزائیدہ بچے کی جان بچائی ہے جس کے بعد پورا ملک ان بچوں کی ہمت کو سلام کر رہا ہے۔
معاملہ ہے لکھنؤ کے کڑیا گھاٹ کے قریب، ایک شخص اپنے نوزائیدہ بچے کو دریا میں پھینک کر وہاں سے بھاگ گیا، دریا کے پاس کچھ مسلمان بچے کھیلتے ہوئے یہ منظر دیکھ رہے تھے ۔انہوں نے بغیر تاخیر کئے اس نوزائیدہ بچے کو بچانے کا عزم کیا۔
ان میں سے چار توصیف، حسیب، احسن اور غفران نے اپنی جان خطرے میں ڈال کرندی میں چھلانگ لگا دی اور بچے کو بحفاظت باہر نکالا۔
اس کے بعد یہ لوگ بچے کو اپنے گھر لے جاتے ہیں اور باپ وارث کے حوالے کر دیتے ہیں، وارث اسے اپنی بے اولاد بہن کے حوالے کر دیتے ہیں، تبھی پولیس کو اطلاع ملتی ہے اور پولیس بچے کو چائلڈ لائن کے حوالے کر دیتی ہے۔
یہ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ۔جیسے ہی اتر پردیش کی گورنر کو یہ خبر ملی، وہ فوراً ان چاروں بچوں کو اپنے گھر بلا کر ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔